ایران کے تیل،مالی اورشپنگ سیکٹر پرنئی ​​پابندیاں نافذ کی جائیں

0

واشنگٹن: امریکی کانگریس نے کہا ہے کہ ایران کے تیل،مالی اور شپنگ سیکٹر پرنئی پابندیاں عائد کی جانی چاہئے۔ایوان نمائندگان میں سب سے بڑی ریپبلکن پارٹی کی اسٹڈی کمیٹی نے بدھ کے روز جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا ’’کانگریس نے ایران کے توانائی اور شپنگ سیکٹر پرایران فریڈم اینڈ کاونٹر- پرولیفریشن نیشن 2012 (آئی ایف سی اے) کے تحت پابندی عائد کردی ہے‘‘۔  انہوں نے کہا ، "کانگریس کو ایران کی معیشت کے پیٹرو کیمیکل ،مالی اورآٹو موٹو شعبوں میں پابندیوں کو بڑھانا چاہئے‘‘۔رپورٹ میں یہ بھی سفارش کی گئی ہے کہ کانگریس کو امریکی سینیٹ اور ایوان نمائندگان کی منظوری کے بغیر ایران پرعائد پابندیوں کےخاتمے کو روکنا چاہئے۔ یہ بھی تجویزکی گئی ہے کہ کانگریس کو یورینیم کے ذخائر میں اضافہ کرنے کے لئے ایران پر پابندی عائد کرنی چاہئے۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS