گوا میں کورونا ٹیسٹ میں سیمپل یکجا کرنے کے لیے نئی بھرتی

    0

    پنجی: گوا کے وزیر صحت وشوجیت رانے نے کہا ہے کہ پرائمری اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹر پر کورونا ٹیسٹ میں سیمپل اکٹھا کرنے کے لیے نئے اہلکاروں کی تقرری کی جائے گی۔
     رانے نے اپنے بیان میں کہا،"وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت کے ساتھ غور و خوض کے بعد ہم نے متعلقہ پرائمری اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر جلد نئی ٹیموں کی بھرتی کا فیصلہ کیا ہے جو صحت افسران کو متعلقہ رپورٹ دیں گے۔ وہ سیمپل اکٹھا کریں گے اور لیبارٹریز سینٹر کے اسسٹنٹ ہوں گے۔ اس سے پرائمری اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کے موجودہ اہلکاروں کو بہ ضابطہ کام کاج میں لگایا جائے گا اور یہی وقت کی ضرورت ہے"۔
    انہوں نے کہا کہ ہم اشیاء خوردنی کی سپلائی کو منظم کریں گے تاکہ کووڈ سینٹر کو اس کی سپلائی کی جا سکے۔ صحت سکریٹری اس کی وقت وقت پر نگرانی کریں گے۔ ہمارا مقصد تمام پرائمری اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹر سے منسلک ٹیموں کے ساتھ تیزی سے رابطہ کاری کرکے ٹیسٹ کو بڑھانا ہے اور آئی سی ایم آر کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کورونا ٹیسٹ میں اضافہ کرنا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS