بیرون ملک سے ہندوستان آنے والے مسافروں کے لئے نئی رہنما ہدایات جاری

0

نئی دہلی:مرکزی حکومت نے کووڈ19وبا کے پیش نظر بیرون ملک سے ہندوستان آنے والے مسافروں کے لئے نئی رہنما ہدایات جاری کی ہیں جس کے تحت وندے بھارت مشن کے تحت وطن واپس آنے والے مسافروں کو سفر کے لئے اس ملک کے ہندستانی سفارتخانہ میں اپنا رجسٹریشن کرانا ہوگا جہاں وہ مقیم ہیں یا پھنسے ہوئے ہیں۔
حکومت نے کورونا وائرس کووڈ 19کے انفیکشن کے پھیلاو کو کنٹرول کرنے کے لئے ملک سے باہر جانے والے بیرون ملک سے ملک میں آنے سے متعلق ضابطوں میں کئی تبدیلیاں کی ہیں۔ بیرون ملک میں پھنسے ہندوستان کو وطن واپس لانے کے لئے وندے بھارت مشن کی شروعات کی گئی۔ اس کے علاوہ شہری ہوابازی وزارت نے کچھ ممالک کے ساتھ متناسب بنیاد پر محدود تجارتی مسافر پروازوں کو شروع کرنے کے لئے’ایئرٹرانسپورٹ ببل’کے نام سے نیا نظام شروع کیا ہے۔
آج جاری نئی رہنما ہدایات کے مطابق ان طیاروں سے سفر کرنے کے لئے وہی زمرہ اہل ہوگا جسے مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے اجازت ہوگی۔ وندے بھارت مشن کے تحت سفر کے خواہش مند لوگوں کو اس ملک کے ہندستانی سفارتخانہ میں اپنا رجسٹریشن کرانا ہوگا،جہاں وہ مقیم ہیں یا پھنسے ہوئے ہیں۔ ایئرٹرانسپورٹ ببل نظام کے تحت سفر کرنے کے لئے رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS