اویسی کے گھر پر توڑ پھوڑ، معاملات کی تفصیل کے لیے پوری خبر پڑھیں

0

نئی دہلی :(ایجنسی)،ہندو سینا کے کارکنوں نے نئی دہلی کے 24 اشوک روڈ پر حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کی رہائش گاہ پر مظاہرہ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔ مظاہرین نے اویسی کے گھر کے باہر نام کی پلیٹ،لیمپ اور کھڑکی کا شیشہ بھی توڑ دیا۔ اس دوران اسد الدین اویسی اپنی رہائش گاہ پر موجود نہیں تھے۔
اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس میں ہلچل مچ گئی۔ اطلاع کے بعد نئی دہلی ضلع کے اعلیٰ پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر پانچ افراد کو حراست میں لے لیا۔ سنساد مارگ تھانہ قانونی کارروائی کر رہا ہے۔
ادھر دہلی پولیس نے پانچ ملزمین کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی ہے ۔ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا ، اس وقت اسد الدین اویسی اپنی سرکاری رہائش گاہ میں نہیں تھے ۔نئی دہلی ڈی سی پی دیپک یادو نے بتایا کہ ملزمین کے بارے میں پوری جانکاری نکالی جارہی ہے ۔ ایم آئی ایم کے ریاستی صدر نے کہا کہ اویسی کی سرکاری رہائش گاہ پر حملہ کیا گیا ہے ، یہ قابل مذمت ہے ۔ وہ اس معاملہ کی تھانہ پارلیمنٹ اسٹریٹ میں شکایت درج کرائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے دفتر کے پاس ایک ممبر پارلیمنٹ کے گھر پر ایسا حملہ ہوتا ہے تو اس سے واضح ہے کہ دہلی میں لا اینڈ آرڈر کا کیا حال ہے ؟ ان نفرت پھیلانے والوں کے پیھچے کون چھپا ہے ؟پولیس ذرائع نے بتایا کہ حملہ کرنے والے دہلی کے منڈولی علاقہ کے رہنے والے ہیں ۔ حملہ کرنے والے شخص کا ویڈیو بھی وائرل ہورہا ہے ۔ اس میں حملہ کرنے والا شخص خود کو للت کمار ہندو سینا کا ریاستی صدر بتا رہا ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS