دہلی میں کورونا کیسز 7000 کے قریب، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 381 نئے معاملات درج 

0

نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا انفیکشن کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جو اب بڑھ کر 62،000 سے تجاوز ہوگئی ہے۔ دوسری جانب 2100 سے زیادہ افراد اس بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ دارالحکومت دہلی میں بھی کورونا وائرس کی رفتار زور پکڑ رہی ہے۔ دہلی میں کورونا وائرس کیسز بڑھ کر 6،923 ہوگئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 381 نئے معاملات درج ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 مریض ٹھیک ہوگئے ہیں جبکہ اب تک مجموعی طور پر 2،069 مریض وائرس کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں۔ دہلی میں کورونا وائرس سے اب تک 73 مریضوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 مریضوں کی اس وبا سے موت ہوئی ہے۔ دہلی پولیس میں اب تک 125 کے قریب پولیس اہلکار کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ 25 کے قریب علاج کے بعد صحتیاب بھی ہوئے ہیں جبکہ 1 پولیس اہلکار کی موت بھی واقعہ ہوئی ہے۔ دہلی پولیس کے اہلکاروں کے لئے ایک علیحدہ کورونا ٹیسٹنگ سنٹر بھی بنایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS