نربھیا معاملہ: زانیوں کو یکم فروری کو نہیں ہوگی پھانسی

0

نئی دہلی: نربھیا عصمت ریزی اور قتل معاملے میں عدالتی داؤ پیچ کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ایک کے بعد ایک عرضیاں داخل کی جارہی ہیں اور ان عرضیوں کو خارج بھی کیا جارہا ہے۔ پہلے چاروں ملزمین کو جنوری میں ہی پھانسی دی جانی تھی، لیکن عرضیوں کے ذریعہ پھانسی کی تاریخ کو ملتوی کرایا گیا، اس کے بعد یکم فروری 2020کی صبح 6 بجے نربھیا کے چاروں مجرموں کو پھانسی پر چڑھایا جانا تھا، لیکن دہلی کے پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے پھانسی دیے جانے کو فی الحال ملتوی کر دیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق عدالت نے فی الحال پھانسی کی اگلی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے اور امکان ہے کہ جلد ہی اس سلسلے میں عدالت کا حکم سامنے آئے گا۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS