جامعہ فائرنگ واقعہ: دہلی پولیس ہیڈکوارٹر سے مظاہرین کو پولس نے ہٹایا زبردستی، کچھ طلباء زخمی

0

ئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ فائرنگ واقعہ کے خلاف پولس ہیڈکوارٹر کے باہر طلباء نے رات بھر مظاہرہ کیا۔ جس  کے بعد آج صبح زبردستی طلباء کو حراست میں لے کر آئی ٹی او پر ٹریفک معمول پرلایاگیا۔ پولیس کے مطابق جامعہ واقعہ کے بعد سینکڑوں کی تعداد میں طلباء پولیس ہیڈکوارٹر پر دونوں طرف کی سڑک بند کرکے احتجاج کر رہے تھے۔ پولیس نے رات بھی طلباء سے بات چیت کرکے لوگوں کو ہٹانے کی کوشش کی، لیکن طلباء نہیں مانے۔ سڑک بند ہونے کی وجہ سے علاقے میں ہونے والے جام کے پیش نظر سبھی مظاہرین کو زبردستی ہٹایا گیا۔ دہلی ہیڈکوارٹر پر جامعہ فائرنگ کے خلاف مظاہرے میں شامل پنجرا توڑتنظیم نے کہا کہ پولیس نے لوگوں کو زبردستی یہاں سے گھسیٹا، جس میں کچھ طلباء زخمی بھی ہوگئے۔ مظاہرین نے رات بھر دہلی پولیس اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ جامعہ میں دن دہاڑے پولیس کی موجودگی میں ہوئی فائرنگ سے طلباء غصے میں تھے ۔ احتجاج کرنے والے طلباء فائرنگ کرنے والے شخص کے خلاف سخت کارروائی کے ساتھ ساتھ پولیس کی غفلت کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کررہے تھے ۔ حالانکہ پولیس نے اس نوجوان کو گرفتار کرکے اس کے خلاف اسلحہ ایکٹ اور دفعہ 307 کے تحت قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS