جے این یو کیمپس میں نقاب پوش غنڈوں کے ذریعہ طلباء پر حملہ کی جانچ دہلی پولس زور و شور سے کر رہی ہے۔ اس درمیان پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ ’جے این یو تشدد کے بارے میں پوچھ تاچھ کے لیے آج چنچن کمار اور ڈولن سامنتا (جنہیں مشتبہ افراد کی شکل میں نامزد کیا گیا تھا) کو بلایا گیا ہے۔ فورنسک ٹیم بھی آج جے این یو پہنچ رہی ہے۔ وہیں اکشت اوستھی، روہت شاہ اور کومل شرما کا پتہ لگانے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے۔‘
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS