کورونا متاثرین کے علاج کے لئے نجی اسپتالوں میں چارج طے کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل

0

نئی دہلی: بی جے پی کے صدر آدیش گپتا نے پیر کے روز کہا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی صدارت میں راجدھانی میں کورونا کی صورت حال پر آل پارٹی میٹنگ میں نجی اسپتالوں میں انفیکشن سے  دوچار مریضوں کے علاج کا چارج طے کرنے کا مشورہ مان کر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس کی رپورٹ کی بنیاد پر اس معاملے میں فیصلہ کیا  جائے گا۔ صدر گپتا نے میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کوبتایا کہ’’ہم نے نجی اسپتالوں کے کورونا مریضوں سے لئے جانے والے چارج کو طے کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس معاملے میں وی کے پال کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو دو دنوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ اس کے بعد نجی اسپتالوں میں کورونا علاج کے خرچ کی حد طے کی جاسکتی ہے۔‘
انہوں نے بتایا کہ بی جے پی نے کورونا جانچ فیس پچاس فیصد کم کرنے کا مشورہ دیا ہے، جسے قبول کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ’’یہ  وقت ایک دوسرے پر الزام۔ جوابی الزام لگانے کا  نہیں ہے، ہمیں ساتھ مل کر کورونا سے لڑائی لڑنی ہوگی۔‘‘
یہ  پوچھے جانے پر کہ میٹنگ میں لاک ڈاؤن پر کوئی مشورہ دیا گیا ہے، اس پرگپتا نےکہا کہ لاک ڈاؤن کے سلسلے میں  کسی طرح  کا مشورہ نہیں دیا گیا ہے۔‘‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS