نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج کہا کہ کل سے دہلی میں جزوی طور پر لاک ڈاؤن کھولا جارہا ہے۔ اب ہمیں کرونا کے ساتھ رہنے کی تیاری کرنی پڑےگی۔ آج دہلی اس کے لئے تیار ہے۔ ہم نے دہلی میں تمام انتظامات کر رکھے ہیں۔ تمام سرکاری دفاتر کھلنے جارہے ہیں۔ جو سروس کے دفاتر میں ہوں گے وہ 100 فیصد ، جو ضروری خدمات والے دفتر میں ہیں وہ 100 فیصد اور پرائیویٹ دفاتر صرف 33 فیصد کام کریں گے۔ ہوائی سفر اور ریل سفر بند رہیں گے۔ دہلی کے اندر اور باہر جانے والی بسیں نہیں چلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسکول اور کالج سمیت تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ تمام ہوٹل اور ریسٹورینٹ بند رہیں گے۔ سینما ہال مال اور جم سب بند رہیں گے۔ سماجی سیاسی اور مذہبی اجتماع پر پابندی ہوگی۔ سائیکل رکشہ ، ٹیکسیاں سب بند رہیں گی۔ نائی کی دکان اور سیلون بھی بند رہے گیں۔ انہوں نے کہا کہ شام 7 بجے سے صبح 7 بجے تک لوگوں کا نکلنا بند رہے گا، جب تک کہ آپ کو کسی ضروری سروس کے لئے باہر نہ نکلنا ہو۔ جن لوگوں کو بیماری ہے یا حاملہ خواتین ہیں یا چھوٹے بچے ہیں انہیں گھر میں ہی رہنا پڑے گا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS