نیتن یاھو اسرائیل کی تاریخ کے پہلے وزیر اعظم ہیں جنہیں عہدے رہتے ہوئے مقدمے کا سامنا  

    0

    یروشلم: اسرائیلی وزیر اعظم  نیتن یاہو کو یروشلم کی ضلعی عدالت نے اتوار کے روز بدعنوانی کے الزامات کا جواب دینے کے لئے آئندہ  6 دسمبرکوعدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دی۔
    عدالت نے کہا کہ سماعت کے دوران الزامات کا جواب دینے کے لئے نتن یاہو کی موجودگی ضروری ہے۔ نیتن یاہو کو تین الگ الگ مقدمات کا سامنا ہے جن میں
    رشوت،دھوکہ دہی اورامانت میں خیانت کا مقدمہ شامل ہے۔ ان مقدمات میں تین دیگر مدعا علیہان کو بھی سماعت کےلیے عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دی گئی
    ہے۔
    نیتن یاھو اسرائیل کی تاریخ کے پہلے وزیر اعظم ہیں جنہیں عہدے پر رہتے ہوئے ایسے معاملے میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے اپنے اوپر لگائے
    گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ  کسی  سازش کا شکار ہوئے ہیں۔
    نیتن یاہو کو اس وقت کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی عالمی وبا روکنے کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات اور ان کی وجہ سے پیدا ہونے
    والے معاشی بحران کی وجہ سے بھی عام لوگوں کے غم و غصے کا سامنا ہے۔
    اسرائیلی پولس نے اتوار کے روزکہا کہ ملک بھر میں نیتن یاہو کے خلاف ہونے والے مظاہرے میں ہفتہ کی رات 12 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔
    نیتن یاہو کی حکومت کے لئے ملک بھر میں عوامی مظاہرے ہونا اچھی علامت نہیں ہے۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS