نئی دہلی:اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نتن یاہو نے سنیچر کو وزیراعظم نریندر مودی کو ٹیلی فون پر71ویں یوم جمہوریہ کی مبارکباد اور نیک خواہشات دیں۔ نتن یاہو نے وزیراعظم کو نئے سال کی بھی نیک خواہشات دیں۔ مودی نے بھی اسرائیلی وزیراعظم کو اس سال بہتر مستقبل کی خواہشات دیں۔ دونوں رہنماوں نے بات چیت کے دوران آپسی اسٹریٹجک شراکت کی اہمیت پر زور دیا اور دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کے جذبہ پر خوشی ظاہر کی۔ مودی نے زراعت، پانی اور اسٹارٹ اپ کے شعبہ میں کئے گئے اقدامات پر زور دیا۔ دونوں لیڈروں نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح کے معاملات میں خیالات شیئر کئے اور مستقبل کے منصوبوں اور ترقی کے سلسلہ میں ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ بنائے رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
نتن یاہو نے مودی کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS