اسرائیل: انتخابات میں نیتن یاہو کی پارٹی کامیاب

0

تل ابیب، (ایجنسیاں)اسرائیل میں عام انتخابات میں سیاسی جماعت’لیکوڈ‘نے کامیابی حاصل کر لی ۔ اس کے ساتھ ہی بنیامن نیتن یاہو5ویں بار اسرائیل کا اقتدار سنبھالنے جا رہے ہیں۔ نیتن یاہو نے انتخابات میں موجودہ وزیر اعظم یار لاپڈ کی پارٹی کو شکست دی۔ لاپڈ نے اپنی شکست قبول کرتے ہوئے نیتن یاہو کو جیت پر مبارکباد دی ہے۔ نیتن یاہو کی جماعت نے 120 رکنی اسرائیلی پارلیمنٹ میں سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے۔ 90 فیصد ووٹوں کی گنتی کے بعد نیتن یاہو کا وزیراعظم بننا تقریباً یقینی ہے۔ ان کی پارٹی کے اتحاد کو 64سیٹیں ملنے کا امکان ہے ۔ 88.6 فیصد ووٹوں کی گنتی کے بعد لیکوڈ پارٹی کو 32، یش اتید کو 24، آر زیڈ پی کو 14، نیشنل یونٹی پارٹی کو 12، شاس کو 11 سیٹیں ملی ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی سیاست پوری طرح اتحاد پر منحصر ہوتی ہے۔ کسی بھی پارٹی کو اپنے بل بوتے پر پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل نہیں ہوتی۔ اسی لئے سرکار بنانے کےلئے دوسری پارٹیوں کی مدد لینی پڑتی ہے اورکسی بھی حلیف پارٹی کی حمایت واپس لینے سے سرکارگربھی جاتی ہے ۔2019کے بعد سے وہاں مسلسل عدم استحکام کی صورت حال ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS