نئی دہلی (یو این آئی): سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز مرکزی حکومت سے سوال کیا کہ میڈیکل کی پوسٹ گریجویٹ کلاسز میں موجودہ سیشن میں داخلے کے لئے دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کے معاشی طور پر کمزور طبقے (ای ڈبلیو ایس) کے لئے سالانہ آٹھ لاکھ روپئے تک کی آمدنی کی حد کس بنیاد پر مقررکی گئی ہے۔
جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ نے ایک درخواست کی سماعت کے دوران حکومت سے سوال کیا کہ آخر او بی سی کے لئے ای ڈبلیو ایس کوٹہ کے تحت نیٹ۔ آل انڈیا کوٹہ کے لئے آٹھ لاکھ روپئے کی ہی حدکیوں رکھی گئی ہے۔ عدالت نے اس کی بنیاد بتانے کے لئے کہا۔ سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کی جانب سے 29 جولائی کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا ہے ، جس میں ملک بھر میں او بی سی ای ڈبلیو ایس کے لیے یکساں سالانہ آمدنی کی حد 8 لاکھ روپے طے کی گئی ہے۔عدالت اس معاملے کی اگلی سماعت 20 اکتوبر کو کرے گی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS