فائیو جی نیٹ ورک کو وقت پر شروع کرنا ضروری: مودی

0

وزیر اعظم نریندر مودی نے 5 جی نیٹ ورک کو بروقت  شروع کرنے پر زور دیتے ہوئے آج کہا کہ اس سے ملک کے عوام کو بااختیار بنانے میں مدد ملے گی۔
مسٹر مودی نے آج یہاں ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ انڈیا موبائل کانگریس 2020 کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔  
وزیر اعظم نے ہندوستان کو ٹیلی مواصلات کے سازوسامان، ڈیزائن اور تیاری کے لئے عالمی مرکز بنانے کے لئے مل کر کام کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تکنیکی   اپ-گریڈیشن کی وجہ سے ہینڈسیٹس اور گجیٹ کو بار بار  بدلنے کا کلچر ایک چیلنج ہے۔  انہوں نے مستقبل میں لمبی چھلانگ لگانے کے لیے  5 جی نیٹ ورک کو  وقت پرشروع کرنے اور لاکھوں ہندوستانیوں کو  بااختیار بنانے کے لئے مل کر کام کرنے کی اپیل کی۔
مسٹر مودی نے کہا کہ تکنیکی انقلاب کے ساتھ زندگی کو بہتر بنانے کے بارے میں سوچنا اور منصوبہ بندی کرنا بہت ضروری ہے۔ 
وزیر اعظم نے ٹیلی کام سیکٹر کے نمائندوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باوجود  دنیا ان کی جدت طرازی اور کوششوں کی وجہ سے کام کرتی رہی۔ 

مسٹر مودی نے کہا کہ موبائل ٹکنالوجی کی وجہ سے ہی لاکھوں ہندوستانیوں کو اربوں ڈالر کا فائدہ کا فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس عالمی وبا کے دوران غریبوں اور کمزور لوگوں کی  مدد کرنے میں کامیاب ہوئے۔
وزیر اعظم نے ملک میں موبائل مینوفیکچرنگ کے شعبے میں کامیابی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان موبائل پروڈکشن کے لیے  پسندیدہ مقام کے طور پر ابھر رہا ہے۔  انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد اگلے تین سالوں میں ہر گاؤں میں تیز رفتار فائبر آپٹک رابطہ فراہم کرنا ہے۔ اس کے لیے  ان جگہوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جو اس سے  زیادہ فائدہ اٹھاسکتے ہیں، جیسے  اہم اضلاع، انتہاپسندی سے متاثرہ ضلع، شمال مشرق، لکشدویپ وغیرہ۔ 
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS