اورنگ آباد: (یو این آئی) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے لیڈر اور بارامتی سے رکن پارلیمان سپریہ سولے نے بدھ کے روز کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران یتیم بچوں کے لئے ریاستی اور مرکزی حکومت کو مل کر سنجیدگی سے کام کرنا چاہئے کی ضرورت ہے۔
محترمہ سولے نے ٹویٹ کرکے کہا کہ کورونا وائرس سے کئی کنبے تباہ ہو گئے ہیں اور بہت سے بچے یتیم ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملازمت کرنے والے والدین کی موت نے بہت سے بچوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
انہوں نے کہا ’’بچوں کے لئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو سنجیدگی سے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ بچے ہی ملک کا مستقبل ہیں۔ اسی لئے ہمیں ان کے مستقبل کونکھارنا ہے ۔ محترمہ سولے نے کہا کہ یہ ہم سب کی اخلاقی ذمہ داری ہےکہ ہم ان بچوں کی مدد کریں۔
یتیم بچوں کے لئے ریاستی اور مرکزی حکومت کو مل کر کام کرنے کی ضرورت:سپریہ سولے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS