کووڈ-19: ہندوستان میں 17،000 کے قریب نئے معاملات درج،ملک میں کل معاملات کی تعداد 4.7 لاکھ سے متجاوز

0

نئی دہلی: ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے 16،922 نئے معاملے درج ہوئے ہیں، جو ایک دن میان درج ہونے والی اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ ملک میں اب معاملوں کی مجموعی تعداد 4،73،105 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ رپورٹ کے مطابق ، ملک میں سرگرم معاملوں کی تعداد 1،86،514 ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 418 اموات ہوئیں ہیں، جس سے ملک میں اس انفیکشن کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 14،894 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے ایک عہدیدار کے مطابق ، کورونا وائرس کے انفیکشن کے معاملات کے دوگنا ہونے کی شرح 12 جون کو 17.4 دن سے بڑھ کر آخری تین دنوں میں 19.7 دن ہو گیی ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS