نئی دہلی: راشٹر وادی پارٹی (این سی پی) کے سپریمو شرد پوار اور وزیر اعظم کے بیچ آج 50منٹ تک میٹنگ ہوئی۔ یہ
میٹنگ وزیر اعظم ہائوس میں منعقد ہوئی ۔ میٹنگ کے بعد سیاسی چیماگوئی کا بازار گرم ہوجارہا ہے ۔ وزیر اعظم کے دفتر نے دونوں لیڈروں کی ملاقات کی ایک تصویر کے ساتھ ٹوئٹ کیا، راجیہ سبھا ممبر شرد پوار نے پی ایم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات کے بعد سیاسی اٹکلوں کا بازار گرم ہو گیا ہے۔
Rajya Sabha MP Shri Sharad Pawar met PM @narendramodi. @PawarSpeaks pic.twitter.com/INj26CLl0k
— PMO India (@PMOIndia) July 17, 2021
یہ مٹینگ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے دو دن پہلے اور مہاراشٹر میں شیو سینا کے لیڈرشپ والے مہاویکاس اڈھاڑی
گٹھ بندھن میں تنائو کی خبروں کے بیچ ہو رہی ہے جس میں شرد پوار کی پارٹی بھی شامل ہے۔
مراٹھا لیڈر شرد پوار نے حال ہی میں ان خبروں کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ وہ صدر کے الیکشن میں امیدوار ہیں۔ گاندھی خاندان کے ساتھ میٹنگ کے بعد سیاست داں پرشانت کیشور نے کہا کہ شرد پوار صدر کے امیدوار ہیں۔
شرد پوار نے بدھ کو نامہ نگاروں سے کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ صدر کے الیکشن کے امیدوار ہیں۔ 80سال کے شرد پوار جنہوں نے 2019کے لوک سبھا الیکشن سے پہلے اپوزیشن کی بڑی دیوار کھڑی کرنے کی پہل کی تھی نے کہا کہ 2024کے الیکشن کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا سیاسی حالات بدلتے رہتے ہیں۔