این سی بی نے ہدف سے دوگنا منشیات کو تلف کیا

0

نئی دہلی: (یو این آئی) نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے “ڈرگ فری انڈیا” عزم کے تحت ہدف سے دوگنا منشیات کو تلف کیا ہے۔
این سی بی نے ٹویٹ کیا، “منشیات سے پاک ہندوستان کے عزم کے تحت، آزادی کا امرت مہوتسو کے دوران، 75 ہزارکلو منشیات کو تباہ کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ اب تک ہدف سے دوگنا ڈیڑھ لاکھ کلو گرام منشیات کو تلف کیاگیاہے۔
بیورو کے مطابق گزشتہ روز 40 ہزار کلو گرام منشیات تلف کی گئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS