گملا میں نکسلیوں نے پل کو بم سے اڑایا،ووٹرس میں خوف

0

رانچی: جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب کے پہلے مرحلے میں ایک دو جگہ سے ناخوشگوار واقعات کی بھی خبر آرہی ہے۔ بشن پور ڈویژن کے گھاگھرا سے کٹھ ٹھوکوا جانے والی سڑک میں بنے تین اسپین کے پل کو نکسلیوں نے بم سے اڑا دیا ہے۔ نکسلیوں نے خوف بنانے کے لیے اس واقعہ کو انجام دیا ہے کیونکہ انھوں نے ووٹنگ کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔ اس بم دھماکہ کے بعد ووٹروں میں دہشت کا ماحول ہے۔ ویسے سیکورٹی یہاں کافی سخت ہے اور فی الحال کسی جانی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ششی رنجن نے میڈیا سے بتایا کہ اس دھماکہ کا ووٹنگ پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے اور حق رائے دہی کا عمل صحیح طریقے سے جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS