ممبئی (یو این آئی) : مہاراشٹر کے وزیر اور این سی پی لیڈر نواب ملک کو جمعہ کو پیٹ میں درد کی شکایت کے بعد ممبئی کے سرکاری جے جے اسپتال میں داخل کرایا گیا جس کے دوران انکے بلڈ پریشر میں اضافہ پایا گیا ۔ جے جے اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ آج صبح نواب ملک کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر سے طبی معائنہ کیلئے جے جے اسپتال لایا گیا تھا، لیکن معائنے کے دوران انہوں نے پیٹ میں درد کی شکایت کی اسکے بعد ان کے بلڈ پریشر میں اضافہ پایا گیا۔ ڈاکٹروں کے پینل جنہوں نے ان کا طبی معائنہ کیا تھا ۔انہوں نے اسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیا تھا، جس کے بعد انھیں اسپتال میں بھرتی کیا گیا۔واضح رہے کہ نواب ملک کو 23فروری کو گرفتار کیا گیا تھا، ان پر الزام ہے کہ داؤد ابراہیم گروہ کی جائیداد کو ان کی ملکیت والی کمپنی نے مارکیٹ ریٹ سے کم داموں میں خریدا تھا۔منی لانڈرنگ معاملات کی سماعت کرنے والی خصوصی پی ایم ایل اے عدالت نے 3مارچ تک انھیں ای ڈی کی حراست میں رکھے جانے کا حکم جاری کیا تھا۔ ای ڈی کے ذرائع نے کہا تھا کہ نواب ملک پوچھ گچھ کے دوران تعاون نہیں کر رہے ہیں۔گرفتاری کے فوراً بعد ملک نے ای ڈی دفتر سے عدالت لے جاتے وقت ہاتھ ہلا کر منتظر اخبارنویسیوں کو کہا تھا کہ وہ خوفزدہ نہیں ہیں اور لڑیں گے اور جیتیں گے ۔
نواب ملک کی طبیعت خراب، اسپتال میں داخل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS