کوچی میں بحریہ کا طیارہ حادثے کا شکار، دو افسران کی موت

0

کوچی: کیرالا کے کوچی میں اتوار کے روز تربیتی پرواز کے دوران بحریہ کا ایک گلائیڈر طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس میں بحریہ کے دو افسران ہلاک ہو گئے۔ 
پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ کوچی کے تھوپم پڈی پل کے قریب ہوا۔ اس حادثے میں بحریہ کے لیفٹیننٹ راجیو جھا (32) اور سنیل کمار (29) کی موت ہو گئی۔ 
بحریہ کا یہ گلائیڈر طیارہ تربیت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور اس میں محض دو افراد ہی بیٹھ سکتے ہیں۔ اس طیارے نے بحریہ اڈے آئی این ایس گروڑ سے پرواز بھری تھی۔ 
طیارے کے ملبے کو جائے وقوعہ سے ہٹا لیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔ بحریہ کی جنوبی کمان کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کے لیے ایک تفتیشی بورڈ کی تشکیل دی گئی ہے۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS