نئی دہلی: (یو این آئی) ہندوستانی بحریہ کا لینڈنگ شپ ٹینک آئی این ایس ایراوت آج کورونا وبا سے زبردست متاثر انڈونیشیا کے جکارتہ میں تنجنگ پریاک بندرگاہ پر پہنچا جس میں مائع طبی آکسیجن کے 10 کنٹینر ہیں۔ حکومت انڈونیشیا نے طبی آکسیجن کنٹینرز کی ضرورت بتائی تھی جس کے بعد ہندوستان نے وہاں آکسیجن کی کھیپ بھیجی ہے۔
انڈونیشیا میں طبی سامان اتارنے کے بعد ایراوت مشن ساگر کے تحت خطے کے دیگر دوست ممالک کو طبی سامان فراہم کرتا رہے گا۔ آئی این ایس ایراوت ماضی میں بھی بحر ہند میں مختلف امدادی کوششوں کا حصہ رہا ہے۔ اس نے 24 جولائی کو انڈونیشیا میں میڈیکل آکسیجن کے پانچ کنٹینر لے کر گیا تھا۔
ہندوستان اور انڈونیشیا مضبوط ثقافتی ورثے سے بندھے ہیں اور دونوں ممالک ایک بہترین شراکت داری رکھتے ہیں۔ دونوں ایک محفوظ انڈو پیسیفک خطے کی سمندری حدود میں مل کر کام کر رہے ہیں۔ دونوں ممالک کی بحری افواج خطے میں باقاعدہ دو طرفہ مشقیں اور مشترکہ گشت کر رہی ہیں۔
بحریہ کا ایروات میڈیکل آکسیجن لے کر انڈونیشیا پہنچا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS