سدھو کو حراست میں لیا گیا، پنجاب میں مختلف مقامات پر مظاہرہ

0
image:thestatesman

چندی گڑھ،(یو این آئی): اترپردیش کے لکھیم پور کھیری میں کسانوں کی موت کے بعد پنجاب کانگریس کے سربراہ نوجوت سنگھ سدھو نے اراکین اسمبلی کے ساتھ راج بھون کے باہر دھرنا دیا۔ بعد میں انہیں حراست میں لے لیا گیا۔
پنجاب کانگریس نے کسانوں کی حمایت میں ریاست میں مختلف مقامات پر دھرنے و مظاہرے کئے اور کسانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ دوسری طرف کانگریس کا ایک وفد براستہ سڑک سے لکھیم کھیری کے لئے روانہ ہوا اور اترپردیش کے شاہجہان پور کے نزدیک اسے حراست میں لے لیاگیا۔ اس میں نائب وزیراعلی سکھجندر رندھاوا اور ریاستی کانگریس کے ایکزیکیوٹیو ہیڈ کلجیت ناگرا شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS