سدھو نے کانگریس کے ریاستی صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیا

0

چنڈی گڑھ: (یو این آئی) پنجاب اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی بدترین شکست کے بعد پارٹی میں ہونے والے ہنگامے کا نوٹس لیتے ہوئے ریاستی کانگریس صدر نوجوت سدھو نے بدھ کو کانگریس صدر سونیا گاندھی کی ہدایت پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ نوجوت سدھو نے مسز گاندھی کو ایک سطری استعفیٰ خط بھیجا ہے۔  سدھو کے استعفیٰ کا کل سے ہی انتظار تھا۔ یہ استعفیٰ پارٹی کی تنظیم نو کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ہار کی وجوہات پر غور و خوض کرنے کے لیے کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا تھا، تاہم پنجاب کانگریس کے ہارے ہوئے امیدواروں اور پارٹی رہنماؤں نے شکست کی ذمہ داری پارٹی قیادت نوجوت سدھو، چرنجیت چنی اور سنیل جاکھڑ پر عائد کیا۔ مسٹر سدھو اور چیف منسٹر چنی کو ان کی بیان بازی کا ذمہ دار ٹھہرا رہے تھے۔ کچھ لیڈروں کا خیال تھا کہ اس کے لیے ہائی کمان بھی کم ذمہ دار نہیں جس نے بروقت پارٹی کے مفاد میں کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ پنجاب کی راجیہ سبھا کی نمائندگی کرنے والے سینئر رہنماجو محترمہ سونیا گاندھی کے قریبی رہے ہیں، نے بھی سچ بولنے کے بجائے گاندھی خاندان کو گمراہ کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS