برلن(یو این آئی/ اسپوتنک) : جرمن چانسلر اولاف شولز نے جمعرات کو کہا کہ ناٹو کا کبھی بھی یوکرین میں میزائل نصب کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا۔مسٹر شولز نے جمعرات کو دیر رات زیڈ ڈی ایف براڈکاسٹر کو بتایا، ‘وہ (روسی صدر ولادیمیر پوتن) ناٹو کے یوکرین میں ایسے میزائلوں کی تعیناتی کے منصوبے کے بارے میں فکر مند تھے جو ماسکو کو نشانہ بنا سکتے تھے ، لیکن کسی کے پاس ایسا منصوبہ نہیں تھا۔‘جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا کہ یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنے کا فیصلہ درست اقدام ہے ۔انہوں نے کہا کہ یوکرین پر (روسی) حملے کی وجہ سے ہم اس فیصلے کو درست سمجھتے ہیں۔
دوسری جانب بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے یوکرینی جنگ میں ملوث ہونے کے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیلا روس کی فوج یوکرینی میں کسی عسکری کارروائی میں شریک نہیں۔
ریاستی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے لوکاشینکو نے ماسکو کی طے کردہ اصطلاح ’خصوصی آپریشن‘ کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ بیلاروس کی فوج کی اس خصوصی آپریشن میں شرکت کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماسکو حکومت کی جانب سے بھی ایسی کوئی درخواست نہیں کی گئی ہے۔
یوکرین کو میزائل نہیں بھیجے گا ناٹو : جرمنی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS