ہرطرف قوم پرستی اور ترقی کی جیت ہو رہی ہے – نروتم مشرا

0

بھوپال:(یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے ملک کی پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے رجحانات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان انتخابات میں بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کی شکل میں قوم پرستی اورترقی کی جیت ہورہی ہے۔ مسٹر مشرا نے یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کو لے کر اب تک جو رجحانات موصول ہوئے ہیں وہ بی جے پی کے حق میں ہیں۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ملک کے عوام بی جے پی کے قوم پرستی اور ترقی کے کام پر اپنی مہر لگا رہے ہیں۔ بی جے پی کے دیگر لیڈروں اور وزراء نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS