وجئے مالیا کو لندن ہائی کورٹ سے بڑا دھچکا  

0

نئی دہلی: مفرور شراب تاجر وجئے مالیا کو لندن کی عدالت سے دھچکا لگا ہے۔ لندن کی ہائی کورٹ میں مالیا نے ہندوستان کے حوالے کرنے کے خلاف اپیل کی تھی، جس میں وہ ہار گئے ہیں۔ کنگ فشر ایئرلائن کے 64 سالہ سابق سربراہ نے رواں سال فروری میں ہندوستان حوالگی کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی، جس پر آج فیصلہ آیا ہے۔ لندن رائل کورٹ میں لارڈ جسٹس اسٹیفن ارون اور جسٹس الیزابیتھ لنگ کے دو رکنی بنچ نے مالیا کی اپیل خارج کردی ہے۔
اس دوران تفتیشی ایجنسی کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لندن کے عدالتی نظام کے مطابق، وجے مالیا 14 دن کے اندر سپریم کورٹ میں ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف اپیل کرسکتے ہیں۔ اگر وہ مقررہ مدت میں اپیل نہیں کرتے ہیں تو ہم حوالگی کا عمل شروع کردیں گے۔ اس سے قبل 10 اپریل کو وجئے مالیا کو ریلیف دیتے ہوئے، لندن میں ہائی کورٹ نے
ایس بی آئی کی زیرقیادت ہندوستانی بینکوں کے گروپ کی عرضی پر سماعت ملتوی کردی تھی۔ جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ قرض سے دبے ہوئے تاجر کو دیوالیہ قرار دیا جائے، تاکہ اس سے تقریبا 1.145 ارب پاؤنڈ کا قرض وصول کیا جاسکے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS