حیدرآباد: لاک ڈاون سے پریشان ایک لڑکی نے بلند عمارت سے چھلانگ لگاکرخودکشی کرلی۔ یہ واقعہ حیدرآباد میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ منی
کونڈہ لینکوہلز اپارٹمنٹ کی ایک عمارت میں پڑوسی ریاست اے پی کے ضلع کرشنا سے تعلق رکھنے والی 20سالہ ایراواپلی رہتی تھی۔ وہ 29فروری سے ایل ایچ تری
بلاک میں مقیم تھی۔ ایک ہفتہ قبل اس کی بہن نے ایک بچہ کو جنم دیاجس پر اس نے اپنی ماں کو فون کرتے ہوئے بچہ کو دیکھنے کے لئے آنے کی خواہش ظاہر کی تاہم
اس کی ماں نے لاک ڈاون کے پیش نظر اس کو ہدایت دی کہ وہ حیدرآباد میں ہی مقیم رہے۔ جس پر شدید مایوسی کے عالم میں اس نے عمارت سے چھلانگ لگاکر خودکشی
کرلی۔ وہ لاک ڈاون کی وجہ سے پہلے ہی سے پریشان تھی۔ اطلاع ملتے ہی رائے درگم پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ پولیس نے اس
سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔
لاک ڈاون سے پریشان لڑکی نے بلند عمارت سے چھلانگ لگاکرخودکشی کی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS