سکما میں دو نکسلیوں نے خودسپردگی کی

    0

    نئی دہلی: چھتیس گڑھ کے سکما میں حکومت کی بازآبادکاری پالیسی سے متاثر ہوکر اور نکسلیوں کی کھوکھلے نظریات سے پریشان ہوکر آج دو نکسلیوں نے خودسپردگی کردی۔
    خودسپردگی کرنے والے نکسلیوں میں ایک خاتون نکسلی بھی شامل ہے۔ کواسی بھیمے تنظیم میں فوجداری تنظیم کے صدر اور سومرو دھروی فوجداری تنظیم کے صدر کی حیثیت سے سرگرم تھے جن پر حکومت نے ایک ایک لاکھ روپے کا انعام اعلان کررکھا تھا۔ 
    ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھارتھ تیواری اور سنٹرل سیکورٹی فورس دو بٹالین کے افسر تاشی گیالک کے سامنے خودسپردگی کی۔ آج دونوں ہی نکسلیوں نے مین اسٹریم سے جڑنے کا فیلہ کیا اور نکسل آپریشن دفتر میں دونوں ہی نکسلیوں کو پولیس نے دس دس ہزار روپے کی حوصلہ افزائی رقم دی اور جلد ہی بازآبادکاری پالیسی کا فائدہ دلانے کی بات کہی۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS