نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہاکہ حکومت کے 2020-21 کے بجٹ میں لمبی تقریر کے علاوہ کچھ بھی ٹھوس نہیں ہے۔ راہل گاندھی نے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے بجٹ پیش کرنے کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کمپلکس میں بجٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ روزگار پر بجٹ میں کچھ بھی نہیں کہا گیا ہے اور معیشت میں بہتری کے لئے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ لوک سبھا میں کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ اس بجٹ میں صرف بڑی بڑی باتیں ہیں جس سے حقیقت کا کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ بجٹ لمبا بناکر صرف بر م کی حالت پیدا کی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS