پولیس اہلکار نے  اہلیہ کو قتل کر کے  خودکشی کر لی

0

سیتامڑھی: بہارمیں ضلع سیتامڑھی کے ڈمرا تھانہ علاقے میں ایک پولیس اہلکار نے اپنی اہلیہ کو گولی مار کر قتل کرنے کے بعد خود
کشی کر لی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ سیمرا گاؤں میں کرایہ کے مکان میں رہنے والا پولیس کا جوان چندربھوش پرساد نے گزشتہ  دیر
رات سرکاری رائفل سے اپنی اہلیہ کو گولی مارکر قتل کیا،اور اس کے بعد خود کو گولی مار لی ۔  اس واقعہ میں دونوں کی موقع پر ہی
موت ہو گئی۔ گاؤں والوں نے آج صبح اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ متوفی جوان چندربھوش ضلع سہرسہ کا رہنے والا تھا اور سیتامڑھی
پینتھر موبائیل کی ڈیوٹی کرتا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ جوان کی شادی چھ ماہ قبل ہی ہوئی تھی۔ واقعہ کی وجوہات کا فوری طور پرپتہ نہیں
چل سکا ہے۔ تاہم پولیس کو خدشہ ہے کہ دونوں کے درمیان  گزشتہ رات کسی بات پرجھگڑا ہوا تھا۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر
معاملے کی جانچ کررہی ہے۔ موقع پر فارنسک ٹیم کو بلایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS