پریاگ راج: اترپردیش کے ضلع پریاگ راج میں ٹڈی دل کے دستک نے کسانوں کے تشویش میں اضافہ کردیا ہے۔ ٹڈیوں کے جھنڈ نے شہری علاقوں میں
بھی پہنچ کر درخت و پودوں کو نقصان پہنچانا شروع کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گنگا پور کے بہادر پور اور ہنومان گنج علاقے میں ٹڈیوں کے جھنڈ نے شہر علاقوں میں حملہ کردیا ہے۔ دارا گنج کی طرف سے ٹڈی دل ٹیگور
ٹاؤن،کٹرا،یونیورسٹی،کمپنی باغ، سول لائنس،کریلی،لوکر گنج، بینی باغ ،خسرو باغ،چکیا، راج روپ پور سے کالندی پورم میں نظرآیا۔ ٹڈیوں کو بھگانے کے لئےلوگوں نے
پٹاخے پھوڑے ہیں۔
ان علاقوں میں ٹڈیاں چھتوں پر رکھے گملوں میں پھول اور سبزیوں کے پودوں کو دیکھتے ہی دیکھتے چٹ کرگئیں۔ ٹڈیوں کے آنے سے مویشی بھی کافی بے چین ہیں۔
ضلع زرعی افسر ڈاکٹر اشونی کمار سنگھ نے بتایا کہ جلد ہی نقصان کا تخمینہ لگا کر آگے کی کاروائی کی جائےگی۔ گنگاپور کے سودا باد اور ہنومان گنج سے ٹڈی دل
پریاگ راج شہر کے مختلف علاقوں میں پہنچا ہے۔
کل ٹڈیوں کا دل بہادر پور کے کوڑرو گاؤں پہنچا تھا۔ یہاں پر مرکزی ٹیم کے ساتھ محکمہ ذرات کے افسروں کی ٹیم پہنچی،رات میں ہی فریدآباد سے لائی گئی پاور
ماونٹیڈ اسپرے مشین سے جرائم کش ادویہ کا چھڑکاو کرایا گیا، جس میں آدھے سے زیادہ ٹڈیوں کو مار گرانے کا دعوی کیا گیا ہے۔ امکان ہے کہ شہر میں کھیتی نہ ہونے
کی وجہ سے ٹڈیوں کا جھنڈ آگے روانہ ہوجائے گا۔
پریاگ راج شہر کے اندر پہنچا ٹڈیوں کا قافلہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS