نئی دہلی: سپریم کورٹ نے کورونا وائرس’کووڈ-19‘سے متاثرہ مریضوں کے مفت علاج کے تعلق سے مفاد عامہ عرضی کو’تشہیری‘عرضی قرار دیتے
ہوئے منگل کے روز خارج کردی۔
جسٹس این وی رمن،جسٹس سنجے کشن کول اور بی آر گوئی کی بینچ نے امت دویدی کی درخواست پر سخت تبصرہ کرتے ہوئے مسترد کردی۔
جسٹس نے کہا کہ غریبوں کا تو مفت علاج ہوہی رہا ہے،لہذا ایسی پبلیسٹی انٹریسٹ لیٹیگیشن مسترد کردینی چاہئے۔
جسٹس کول نے کہا،’یہ فیصلہ کرنا حکومت کا کام ہے کہ کسے مفت علاج مہیا کرایا جائے۔ ہمارے پاس تو اس کے لئے کوئی فنڈ نہیں ہے۔‘
اس کے بعد اعلیٰ عدالت نے عرضی خارج کردی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS