نئی دہلی: سپریم کورٹ كلیجيم نے ملک کی چاراعلی عدالتوں(ہائی کورٹ) میں کل 12 ججوں کی تقرری کی سفارش حکومت سے کی ہے۔
سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر دیر رات جاری اطلاعات کے مطابق چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی صدارت میں كلیجيم کی کل ہونے والی میٹنگ میں کلکتہ ہائی کورٹ کےایڈیشنل
ججوں – جسٹس وویک چودھری، جسٹس سبھاشيش داس گپتا اورجسٹس شبھرا گھوش کو مستقل تقرری دیئے جانے کی سفارش کی گئی۔
كلیجيم نے آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے تین وکلاء – بی کرشن موہن، کے سریش ریڈی اور کے للتا کماری عرف للتا کو اسی ہائی کورٹ میں جج مقرر کرنے کی
سفارش کی ہے۔
کرناٹک ہائی کورٹ کے پانچ عدالتی افسران کو بھی اسی ہائی کورٹ میں جج کے طور پر تقرری کی سفارش کی ہے۔ ان عدالتی افسران میں شیو شنکر امرناور، وید ویاساچار شری شانندا، ایچ سنجیو کمار اور پدمراج نیم چندر دیسائی اور ایم گنیشیا اما شامل ہیں۔
كلیجيم نے وکیل بی وجے سین ریڈی کو تلنگانہ ہائی کورٹ کا جج مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔
کلیجیم کی چار ہائی کورٹ میں 12 ججوں کی تقرری کی سفارش
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS