ساگر: لاک ڈاؤن کے دوران ہریانہ میں پھنسے مدھیہ پردیش کے ساگر سمیت 18 دیگر اضلاع کے ایک ہزار 280 مہاجر مزدوروں
کو آج اسپیشل ٹرین سے ساگر لایا گیا۔
سرکاری اطلاع کے مطابق ہریانہ کے ریواڑی سے روانہ ہوئی اسپیشل ٹرین صبح ساگر ریلوے اسٹیشن پہنچی۔ یہاں کلیکٹر پریتی میتھل نائک اور پولیس
سپرنٹنڈنٹ امت سانگھی کی قیادت میں میونسپل کمشنر آر پی اہیروار اور میونسپل ڈپٹی کمشنر پرنے کمل کھرے اور دیگر افسران نے مزدوروں کو ان کے
آبائی ضلع میں بذریعہ بس بھجوانے کا انتظام کررکھا تھا۔
سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کرتے ہوئے مزدوروں کو بذریعہ بس ان کے آبائی ضلع پہنچایا گیا۔ مزدوروں کو پلیٹ فارم سے ضلع وار بنائے گئے الگ الگ گیٹ
سے باہر لایا گیا۔ ان کے ہاتھوں کو سنیٹائزر سے صاف کرایا گیا۔ ریلوے اسٹیشن پر پہلے سے ہی تعینات میڈیکل ٹیموں نے ان کی صحت کی جانچ کی۔
مزدوروں کے لئے ناشتہ، کھانا، پانی کا انتطام کیا گیا اور اس کے بعد انہیں روانہ کیا گیا۔
ہریانہ میں پھنسے مزدوروں کو لیکر ساگر پہنچی خصوصی ٹرین
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS