ممبئی کے سیون اسپتال سے سامنے آیا حیران کن ویڈیو 

    0

    ممبئی: کورونا کے پیش نظر ملک گیر لاک ڈاؤن کے درمیان ایک حیران کن ویڈیو منظرعام پر آیا ہے، جس میں ممبئی اسپتال کے ایک وارڈ میں لاش بیگ میں لپٹی لاشوں کے ساتھ ہی برابر والے بیڈ پر کورونا وائرس کے مریض نظر آ رہے ہیں۔ موبائل پر شوٹ کی گئی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میونسپل کارپوریشن کے زیر انتظام سیون اسپتال کی ہے۔ یہ ناسپتال کووڈ -19 کے مریضوں کے علاج معالجے کے لئے ایک اہم اسپتال ہے۔ ویڈیو میں سات لاشیں دکھائی دے رہی ہیں جبکہ آس پاس کے بیڈس میں مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔ مریضوں کے کچھ اہل خانہ بھی ان کے ساتھ ہیں اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ صرف مجبوری کے تحت اس طرح سے لاشوں کو دیکھنے کے پع مجبور ہیں۔ بدھ کے روز مہاراشٹر کی حزب اختلاف سیاسی جماعت بی جے پی ایم ایل اے نتیش رانے نے اس ویڈیو کو ٹویٹ کیا۔ اپنے ٹویٹ کے ساتھ انہوں نے لکھا "سیون اسپتال میں مریض لاشوں کے پاس سو رہے ہیں !!! یہ اپنے آپ میں ایک انتہا ہے … یہ کیا انتظامیہ ہے! یہ بہت شرمناک ہے! "مہاراشٹر میں حکمراں اتحاد کا حصہ کانگریس پارٹی کے ملند دیورا نے بھی اس پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا، میں سیون اسپتال میں مریضوں کے ساتھ برابار میں لاشیں دیکھ کر ناراض ہوں۔ برہنممبئی میونسپل کارپوریشن کووڈ ۔19 سے ہونے والی اموات کے تدارک کے لئے عالمی ادارہ صحت کے پروٹوکول پر عمل کیوں نہیں کرتی۔ سرکاری اسپتال کے کارکن محدود وسائل سے اپنا بہترین کام کر رہے ہیں۔ ممبئی کے انتظامیہ کو ابھی قدم بڑھانے کی ضرورت ہے! واضح رہے کہ ممبئی میں کورونا کے زیادہ کیسز درج کیے گئے ہیں۔ 

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS