ٹیلی کوم کمپنیوں کا معاملہ: اے جی آر ادائیگی کے معاملے پر سپریم کورٹ کرے گا غور

0

نئی دہلی:سپریم کورٹ ’ایڈجسٹڈگراس ریوینیو(اے جی آر)‘معاملے میں اپنے حکم میں کچھ ترمیم کرنے کےسلسلے میں ٹیلی کوم  کمپنیوں کی عرضی پر جلد سماعت کرنے کےلئے منگل کو تیار ہوگیا۔ چیف جسٹس  ایس اے بوبڑے  کی صدارت والی بینچ نے کہا کہ اگلے ہفتے اس معاملے میں فیصلہ دینے والی جسٹس ارون مشرا کی بینچ ہی عرضی پر سماعت کرےگی۔ سماعت کے دوران ٹیلی کوم کمپنیوں کی جانب سے پیش سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی اور سی اے سندرم نے کہا کہ  کمپنیاں  فیصلے کو چیلنج نہیں دے رہی ہیں،بلکہ وہ مرکزی حکومت سے ادائیگی کی تاریخ میں تبدیلی کےلئے بار کررہی ہیں۔ عدالت نے ٹیلی کوم کمپنیوں سے کہا تھا کہ وہ مرکزکو 23جنوری تک پوری رقم ادا کردیں۔ واضح رہے کہ جسٹس مشرا کی ہی بینچ نے 24اکتوبر کوحکومت کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے اے جی آر کے تجزیے کےلئے ٹیلی کوم محکمے کے فارمولے کو برقرار رکھاتھا۔ اس کے تحت ٹیلی کوم کمپنیوں پرحکومت کے 90ہزار کروڑ روپے بقایا  ہونے کا اندازہ ہے۔ حکومت نے اس رقم کی 23جنوری تک ادائیگی کرنے کےلئے کہا ہے۔ ٹیلی کمپنیوں نے اس حکم کے خلاف  نظر ثانی  کی عرضیاں دائر کی تھیں جنہیں عدالت نے پچھلے ہفتے خارج کردیاتھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS