ممبئی: غیرملکی سرمایہ کاروں کے گھریلو سرمایہ بازار سے پیسہ نکالنے سے انٹربینکنگ کرنسی مارکٹ میں روپیہ جمعرات کو پانچ پیسے کمزور ہوکر 75.76روپے فی ڈالر پر رہ گیا۔
دو دن میں ہندستانی کرنسی دس پیسے گرچکی ہے۔ اس سے پہلے بدھ کو یہ پانچ پیسے کی کمی کے ساتھ 75.71روپے فی ڈالر پر بند ہوئی تھی۔
روپیہ پر آج شروع میں کافی دباو رہا۔ یہ 19پیسے ٹوٹ کر 75.90روپے فی ڈالر پر کھلا۔ غیرملکی پورٹ فولیو سرمایہ کار (ایف پی آئی) کی ہندستانی سرمایہ مارکٹ میں فروخت سے روپیہ دباو میں رہا۔ ایف پی او نے آج خالص 33.50کروڑ ڈالر نکالے۔
بازار کھلنے کے بعد ہندستانی کرنسی میں مسلسل بہتری نظر آئی۔ دنیا کی دیگر اہم کرنسیوں کے باسکٹ میں ڈالر کا انڈیکس کمزور رہنے وار بین الاقوامی سطح پر خام تیل میں گراوٹ کی مدد سے ایک وقت یہ 75.70روپے فی ڈلر تک مضبوط ہوا۔ آخر میں گزشتہ روز کے مقابلہ میں پانچ پیسے کمزور ہوکر 75.76روپے فی ڈالر پر بند ہوا۔
ڈالر کے مقابلے روپیہ پانچ پیسے کمزور
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS