نئی دہلی:سال 2022 میں ہندوستان کو اقتصادی طورپر خوشحال اہم 20ملکوں کے گروپ جی- 20کی رکنیت ملےگی جس کے بعد ہندوستان عالمی اقتصادی ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھائے گا۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے یہاں لوک سبھا میں مالی سال 21-2020کے مرکزی بجٹ کو پیش کرتے ہوئے یہ کہا اور اس کی تیاریوں کےلئے100کروڑ روپے مختص کرنے کا اعلان کیا۔ سیتارمن نے کہا کہ سال 2022 میں ہندوستان کو جی 20 کی رکنیت ملے گی۔ اس کے ذریعہ سے ہندوستان عالمی اقتصادی ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھائےگا۔ اس کی تیاری کےلئے اگلے سال مالی بجٹ میں 100کروڑ روپے کی تجویز کی جاتی ہے۔ سال 2022 میں جی -20 کی چوٹی کانفرنس کا انعقاد ہندوستان میں کیاجائےگا۔ جی -20دنیا کی 20اہم معیشتوں کے وزرائے خارجہ اور مرکزی بینکوں کے گورنروں کی تنظیم ہے جس میں 19ملک اور یورپی یونین شامل ہے۔یورپی یونین کی نمائندگی یورپی کونسل کے صدر اور یورپی مرکزی بینک کرتا ہے۔ اس گروپ میں ارجینٹینا،آسٹریلیا،برازیل،کناڈا، چین،یورپی یونین،فرانس،جرمنی،ہندوستان،انڈونیشیا،اٹلی،جاپان،میکسیکو،روس ،سعودی عرب،جنوبی افریقہ،جنوبی کوریا،ترکی ،برطانیہ اورامریکہ شامل ہے۔جبکہ اسپین ایک مستقل مدعو ممبر یا مہمان ہے۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
- Sports & Entertainment
جی -20چوٹی کانفرنس کی تیاری کیلئے 100کروڑ روپے مختص
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS