ممبئی کے چندن واڑی میں ریشی کپور کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی

0

ممبئی: مشہور اداکار ریشی کپور کی آخری رسومات ممبئی کے چندن واڑی میں آج شام کو ادا کی جائیں گی۔
 ریشی کپور کو سانس لینے میں تکلیف ہونے کےبعد بدھ کو ممبئی کے ایچ این ریلائنس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں انہوں نے آخری سانس لی ۔ 
ذرائع کے مطابق فلم اداکارہ عالیہ بھٹ،کرینہ کپور،سیف علی خان ابھی اسپتال میں ہی موجود ہیں۔ ابھیشیک بچن اسپتال جاکر واپس آگئے۔ ریشی کپور کی بیٹی ریدھیما دہلی میں رہتی ہیں۔ وہ ابھی تک وہاں نہیں پہنچ پائی ہیں۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS