راجستھان میں کورونا متاثرین کی تعداد 3898 پہنچی، اب تک 108 اموات

0

جے پور: راجستھان میں کووڈ ۔19 کے 84 نئے مریضوں کے سامنے آنے سے یہ تعداد بڑھ کر 3898 ہوگئی ہے۔ اب تک 108 افراد کی 
موت ہوچکی ہے۔ 
محکمہ ہیلتھ کی  جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق دارالحکومت جے پور میں 11 ، اودے پور میں 40 ، اجمیر میں چھ ، کوٹہ میں تین ، چتورگڑھ میں پانچ ، جالور 
میں چار، کرولی میں دو، پالی میں پانچ، راجسمند میں چار، ٹونک میں دو، ناگور میں ایک مریض سامنے آیا ہے۔ 
محکمہ کے مطابق اس مہلک انفیکشن سے ریاست میں اب تک 108 افراد کی موت ہوچکی ہے۔
 محکمہ کے مطابق اب تک اجمیر میں 226 ، الور میں 20 ، بانسواڑہ میں 66 ، باراں میں تین، باڑمیر میں چار، بھرت پورمیں 116 ، بھیلواڑہ میں 43 ، بیکانیر 
میں 39،  چتورگڑھ میں 141 ، چورو میں17 ، دوسامیں 22، دھولپور میں 21،  ڈونگر پور میں 11، ہنومان گڑھ میں 11 ، جے پور میں 1230 ، جیسلمیر میں 
35 ، جالور میں 12، جھالاواڑ میں 47 ، جھنجھنومیں 42 ، جودھپور میں 873، بی ایس ایف 42 ، کرؤلی میں سات ، کوٹہ میں 253 ، ناگور میں 123 ، پالی 
میں67 ، پرتاپ گڑھ میں چار ، راجسمند 20 ، سوائی مادھو پور 10 ، سروہی میں چار، سیکر میں نو، ٹونک میں 142، ادے پور میں 173 متاثرین سامنے آئے ہیں۔ 
محکمہ کے مطابق، اب تک ایک لاکھ 66 ہزار 424 نمونے لئے جاچکے ہیں، جن میں سے 3898 مثبت،  ایک لاکھ 58 ہزار 830 منفی اور تین ہزار 696 رپورٹیں آنا باقی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ریاست میں اب تک 2126 کورونا وائرس کے مریض صحت مند ہوچکے ہیں اور 1895 مریضوں کو اسپتال سے چھٹی دے دی 
گئی ہے۔ 
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS