ریلوے کی آمدنی میں اضافے کے امکانات

0

نئی دہلی: حکومت نے ہندوستانی ریلوے کیلئے مالی سال 21۔2020 میں مجموعی آمدنی 5ء9 فیصد کے اضافے کے ساتھ دو لاکھ25 ہزار 913 کروڑ روپے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے لوک سبھا میں سال 21۔2020 کے مرکزی بجٹ میں ریلوے کے لئے یہ التزام کیا ہے۔ ریلوے میں نجی شراکت داری کا کام شروع ہوچکا ہے۔ سیتارمن نے کہا ہے کہ اگلے مالی سال میں ریلوے کی 27 ہزار کلومیٹر لائنوں کو بجلی کاری کا ہدف رکھا گیا ہے۔ حکومت بننے کے 100 دنوں کے اندر 5500 اسٹیشنوں پر مفت وائی فائی خدمات شروع کی گئیں ہیں۔ 4 اسٹیشنوں کو ڈیولپ اور 150 مسافر گاڑیوں کے چلانے کے منصوبوںکو سرکاری و نجی شراکت داری کے ماڈل پر چلائی جائے گی۔ اہم سیاحتی مقامات کو جوڑنے کے لئے تیجس جیسی اور گاڑیاں چلائی جائیں گی۔ ممبئی ۔احمدآباد ہائی اسپیڈ ٹرین کے منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS