وادھون برادران کو حراست میں لینے کا حکم: دیشمکھ

    0

    نئی دہلی: مہاراشٹر حکومت نے بدھ کے روز مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کو گھپلے کے ملزم ڈی ایچ ایف 
    ایل گروپ کے پروموٹر کپل وادھون اور دھیرج وادھون کو حراست میں لینے کا حکم دیا۔ 
    ریاست کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے فیس بک میں کہا کہ’وادھون کا ادارہ جاتی کوارنٹائن آج 22 اپریل کو ختم ہوجائے گا۔ منگل کو ہم نے مرکزی جانچ بیورو اور 
    ای ڈی کو انہیں حراست میں لینے کے لئے لکھا ہے‘۔
     دیشمکھ نے کہا ’وہ ہماری حراست میں محفوظ رہیں گے۔ کسی کو بھی لندن بھاگنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جبکہ سی بی آئی ہم سے رابطہ کرے گی تو ہم 
    انہیں آگے کی جانچ کے لئے سونپ دیں گے۔
     واضح رہے کہ وادوھن اور ان کے کنبے کے لوگوں کو لاک ڈاؤن کے دوران آٹھ اپریل کو پنے کے کھنڈالہ پہاڑی مقام سے ستارا ضلع میں مہابلیشور پہاڑی مقامی جانے 
    کی اجازت دینے کے بعد سیاسی ہلچلیں شروع ہوگئی تھیں۔ انہیں مہابلیشور میں 9 اپریل کو حراست میں لیا گیا تھا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS