یوگی حکومت نے پرینکا گاندھی کے 1000 بسیں چلانے کی تجویز قبول کی، طلب کیں تفصیلات

0

لکھنؤ: کورونا وائرس کے پیش نظرملک گیر لاک ڈاؤن میں پھنسے ہزاروں تارکین وطن مزدور اپنے گھروں کی طرف بھوکے پیاسے پیدل ہی جارہے ہیں۔ جس پر اتر پردیش کی یوگی حکومت نے پرینکا گاندھی کے مہاجر مزدوروں کے لئے 1000 بسیں چلانے کی تجویز کو قبول کرلیا ہے۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری اونیش اوستھی نے پرینکا گاندھی کے پرسنل سکریٹری کو ایک خط لکھ کر 1000 بسوں کے نمبرس اور ان کے ڈرائیوروں کی فہرست طلب کی ہے۔ قابل غور ہے کہ اتوار کے روز کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر زور دیا کہ وہ مہاجر مزدوروں کو ان کے گھر پہنچانے کے لیے کانگریس کو ریاست کی سرحد پر تیار کھڑی بسوں کو چلانے کی اجازت دیں تاکہ وہ بسیں مہاجر مزدوروں کو ان کے گھروں تک لے جاسکیں۔ انہوں نے یہ درخواست اتر پردیش کے اورئیا میں سڑک حادثے میں 24 تارکین وطن مزدوروں کی ہلاکت اور 36 دیگر زخمی ہونے کے ایک دن بعد ویڈیو پیغام کے ذریعے ٹویٹر پر کی تھی۔ اترپردیش کے کانگریس انچارج نے دعوی کیا، "کل ہم نے 1000 بسوں کی مدد فراہم کرنے کی بات کہی، بسوں کو یوپی سرحد پر لا کر کھڑا کیا تب یوپی حکومت سیاست سوجھتی رہی اور یہاں تک کہ ہمیں اجازت نہیں دی۔" پرینکا گاندھی یہ الزام عائد کیا کہ حکومت تباہی کے دوچار تو لوگوں کو نہ تو کوئی مدد دینے کو تیار ہے اور کوئی مدد دے تو اسے لینے سے انکار کر رہی ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری نے کہا ، 'قابل احترام وزیر اعلی جی، میں آپ سے درخواست کرتی ہوں، یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں ہے۔ ہماری بسیں سرحد پر کھڑی ہیں۔ ہزاروں مزدور اور تارکین وطن بغیر کھانے اور پانی کے اور تمام پریشانیوں کے باوجود اپنے گھروں کی طرف پیدل ہی جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ جاری ہے،جو 31 مئی تک جارے رہے گا۔ 
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS