نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کے بحران کے درمیان وزیر اعظم مودی آج رات 8 بجے ملک سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم مودی کا یہ خطاب پیر کے روز ہوئی ریاستوں کے وزرائے اعلی سے میٹنگ کے چند گھنٹون کے بعد ہوگا۔ پیر کے روز ذرائع کے ذریعہ دی گئی معلومات کے مطابق ملک میں 17 مئی کے بعد بھی لاک ڈاؤن میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ وزرائے اعلیٰ سے میٹنگ میں وزیر اعظم نے 15 مئی تک تمام ریاستوں سے تجاویز طلب کی ہیں کہ اگلا لاک ڈاؤن کا مرحلہ کیسے ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ کورونا سے متاثرہ علاقوں میں نائٹ کرفیو اور ٹرانسپورٹ کے محدود انتظامات جیسی پابندیاں بھی عائد ہوسکتی ہیں۔ اس میٹنگ کے دوران بیشتر ریاستوں نے لاک ڈاؤن میں اضافہ کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ اس دوران ریاستوں نے کہا کہ ضلعی سطح پر ریڈ زون رکھنے کے بجائے اسے کنٹینمینٹ زون میں رکھنا چاہئے اور ضلع کے باقی حصوں میں بھی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔ اس دوران یہ مشورہ دیا گیا کہ باقاعدہ ٹرینوں کی بجائے کم اسٹاپ والی ٹرینیں چلائی جائیں۔ میٹنگ کے دوران پی ایم مودی نے کہا کہ سیاحت دنیا بھر میں بند ہے۔ سیاح ہندوستان کا رخ کرسکتے ہیں اس لئے کورونا فری ریاستیں اس کی تیاری کریں، کیونکہ ملک میں سیاحت کے لامحدود امکانات ہیں۔ واضح رہے کہ کورونا کے پیش نظر ملک میں لاک ڈاؤن کا تیسرا مرحلہ جاری ہے، جو 17 مئی تک جاری رہے گا اس پر وزیر اعظم آج ملک کی عوام سے خطاب کریں گے۔
وزیر اعظم مودی آج رات 8 بجے کریں گے ملک سے خطاب
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS