نئی دہلی: مشہور و معروف بالی ووڈ اداکار رشی کپور کے انتقال پر سیاسی اور سماجی شخصیات نے سوگ منایا۔ رشی کپور کے انتقال پر بالی ووڈ میں گہرے رنج و غم کا ماحول ہے۔ وزیر اعظم مودی نے اپنی پرانی تصویر رشی کپور ان کی اہلیہ نیتو کپور کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے ہندوستانی سنیما دنیا میں اس مشہور اداکار کے تعاون کو یاد کیا۔ پی ایم مودی نے اپنے ٹویٹ کے ذریعہ کہا، کثیر جہتی ، پیارے اور زندہ دل … یہ رشی کپور جی تھے۔ ٹیلنٹ کے پاور ہاؤس تھے، میں ہمیشہ سوشل میڈیا پر ان کے ساتھ اپنی گفتگو کو یاد رکھوں گا۔ وہ فلموں کا اور ہندوستان کی ترقی کا شوق رکھتے تھے۔ ان کے انتقال سے میں رنجیدہ ہوں، ان کے کنبہ اور مداحوں سے تعزیت شانتی … اہم بات یہ ہے کہ رشی کپور نے اپنی توانائی سے بھر پور اداکاری سے لاکھوں مداحوں کے دل جیتے اور لاکھوں کی ہی تعداد میں مداحوں کو محفوظ کیا ۔ 67 سالہ رشی کپور کو ایچ این ریلائنس استپال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جس وقت انہیں سانس لینے میں دشواری ہو رہی تھی۔ جمعرات کی صبح قریب 9:45 بجے ان کا انتقال ہوگیا۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Regional
- Maharashtra & Goa
- Opinion & Editorial
- Politics
- Punjab & Haryana
پی ایم مودی نے رشی کپور کو بتایا ٹیلنٹ کا پاور ہاؤس
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS