عالمی فلاحی اقدار کو چیلنج کیا جارہا ہے: پی ایم مودی

0

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے کووڈ۔19 عالمی وبا کے وقت پوری دنیا میں سیاسی اتھل پتھل پر اپنی فکری مندی کا اظہار کرتے ہوئے 
کہا کہ جمہوریت، قانون کی حکمرانی، آزادی، باہمی احترام، بین الاقوامی اداروں کا احترام اور شفافیت وغیرہ عالمی فلاحی اقدار کو آج مختلف قسم سے چیلنج کا 
سامنا ہے، جس  کے لئے یکساں اقدار، مشترکہ مفادات اور یکساں مقاصد والی طاقتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ مودی نے آسٹریلیا کے وزیراعظم  اسکاٹ ماریسن کے ساتھ  پہلی ورچول دوطرفہ چوٹی میٹنگ میں مذکورہ خیالات کا اظہار کیا۔ پی ایم مودی نے اپنے خطاب کی
 ابتدا ہندوستان کی جانب سے آسٹریلیا میں کووڈ۔19 سے متاثر سبھی لوگوں اوراہل خانہ کے تئیں اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کرنے کے ساتھ کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان۔آسٹریلیا کے ساتھ تعلقات ہمہ جہت کے ساتھ ساتھ گہرے بھی ہیں اور یہ گہرائی آتی ہے ہمارے یکساں اقدار، یکساں 
جغرافیہ اور یکساں مفادات سے۔ گزشتہ کچھ برسوں میں ہمارا تعاون اور تال میل میں اچھی رفتار آئی ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ ’’یہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ ہمارے تعلقات کی باگ ڈور کا ایک سرا آپ جیسے  بااختیار اور مستقبل شناس لیڈر کے ہاتھ میں  ہے۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS