ہندواڑہ انکاؤنٹر کے شہیدوں کو پی ایم مودی نے پیش کیا خراج تحسین 

0

نئی دہلی: جموں و کشمیر کے ہندواڑہ میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین ہونے والے جھڑپ میں دو فوجی افسران سمیت 5 فوجی ہلاک ہوگئے۔ وزیر اعظم مودی نے اتوار کے روز شہید فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ٹویٹ کیا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا – "ہندواڑہ میں شہید ہونے والے ہمارے فوجیوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین۔ ان کی بہادری اور قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔ انہوں نے پوری لگن سے قوم کی خدمت کی اور ہمارے شہریوں کی حفاظت کے لئے اتھک محنت کی۔ "ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے میری تعزیت۔"

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS