اجمیر: راجستھان میں اجمیر ڈویژن کے سب سے بڑے جواہر لال نہرو اسپتال میں کورونا مریضوں کے بیچ میں رہ کر ڈیوٹی کرنے والے نرسنگ عملہ نے کوارنٹائن کی مانگ کے سلسلے میں آج احتجاج کیا۔
اسپتال کے نرسنگ عملہ سماجی فاصلہ پر عمل کرتے ہوئے جمع ہوئے اور اسپتال سپرنٹنڈنٹ اور نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کو ایک میمورنڈم سونپا جس میں کہا گیا ہے کہ اجمیر میں مسلسل کورونا وائرس کے معاملوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ہم پوری ذمہ داری کے ساتھ کورونا بحران میں ڈیوٹی کررہے ہیں، لیکن ڈیوٹی کے بعد اسپتال انتظامیہ ہمیں کوارنٹائن کے بجائے سیدھے گھر بھیج رہا ہے۔ ایسے میں ہمارے کنبے سمیت رابطہ میں آنے والے لوگ اور پڑوسیوں کے لئے خطرہ ہوسکتا ہے، جس سے ہم خود کو غیرمحفوظ محسوس کررہے ہیں۔
میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ ضابطہ کے مطابق 14 روز کے کوارنٹائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انتظامیہ ہمیں ہمارے گھر بھیج رہا ہے۔ اگر ایسی پوزیشن میں ہم نرسنگ عملہ میں کورونا کے علامات ملتے ہیں اور ہمارے رابطہ میں آنے والا کوئی متاثر ہوتا ہے تو اس کی پوری ذمہ داری انتظامیہ کی ہوگی۔